تلنگانہ سکریٹریٹ میں انٹرنیٹ خدمات بحال کر دی گئیں۔دنیا بھر میں سائبر وائرس حملوں کے سبب گزشتہ روز عارضی طورپر تلنگانہ
سکریٹریٹ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا اور آج یہ
خدمات بحال
کردی گئیں۔افسروں کے مطابق تقریبا 150سے زائد ممالک میں سائبر وائرس کے پھیل جانے کے
سبب سکریٹریٹ کے کمپیوٹرس کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طورپر انٹرنیٹ
خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔